|

وقتِ اشاعت :   November 27 – 2020

سبی: جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زین خان بگٹی نے کہا ہے کہ جمہوری وطن پارٹی کا مقصد عوام کی خدمت ہے سابق روایات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے حلقہ انتخاب کی عوام کو مسائل ومشکلات سے چھٹکارا دلانے میں اپنا کردار ادا کریں گے سبی سمیت بلوچستان کی عوام کیلئے جمہوری وطن پارٹی کی جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کے حل کیلئے جمہوری وطن پارٹی ہر فورم پر جدوجہد کرے گی تعلیم صحت پینے کے صاف پانی سٹرکوں کے نظام کی درستگی سمیت بے روزگار ی کے خاتمہ کے لئے بھی اپنا رول پلے کریں گے۔

بلدیاتی انتخابات میں جمہوری وطن پارٹی بھر پور انداز سے حصہ لیا گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی نائب صدر خان بشیر خان باروزئی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی رہنما روف بابر، چوہدری نوید احمد، ندیم کاکڑ، میر شمس کردبھی موجود تھے۔جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زین خان بگٹی نے کہا کہ جمہوری وطن پارٹی نے ہمیشہ بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کو اپنا مقصد سمجھا ری ہم وعدے نہیں کریں گے۔

بلکہ عملی خدمت کرکے حلقہ انتخاب کی عوام کے مسئلہ مسائل کو حل کریں گے انہوں نے کہا کہ تعلیم صحت پینے کے صا ف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عوام کو درپیش مسائل کو دور کرنے اور کینسر سمیت دیگر خطرناک بیماری میں مبتلا ایسے افراد کو فری علاج معالجے کریں گے جواپنا علاج نہیں کروا سکتے ان کی بھی بھرپور مالی مدد کاتسلسل برقرار رکھیں گے بلدیاتی انتخابات میں جمہوری وطن پارٹی بھر پور حصہ لے گی۔

جس اعتماد پر عوام اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر عام انتخابات میں جمہوری وطن پارٹی کے لئے استعمال کیا اس جوش وجذبے کے ساتھ عوام اپنا ووٹ بلدیاتی انتخابات میں جمہوری وطن پارٹی کے لئے استعمال کرکے اپنے نمائندے منتخب کرے گی دیں انہوں نے کارکناں سے کہا کہ وہ عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاریاں شروع کردیں تاکہ جمہوری وطن پارٹی بلوچستان کے کونے کونے سے اپنے نامزد امیدوار کھڑا کرسکیں تاکہ جمہوری وطن پارٹی عوامی خدمت اور عوام کے مسئلہ مسائل کو حل ان ہی کے نمائندوں کے ہاتھ سے کرسکے۔