|

وقتِ اشاعت :   November 27 – 2020

کوئٹہ: جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان کے زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس جامعہ کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں پرووائس چانسلر ڈاکٹر سعود تاج، ڈین فیکلٹیز، سینئر اساتذہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں جامعہ کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، مستقبل کے منصوبوں سمیت کرونا وائرس کے موجودہ صورتحال سمیت مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف فیصلے کئے گئے۔

وائس چانسلر نے کہا کہ یقیناََ کووڈ 19کے دوسرے لہر میں پوری دنیا کو تفتیش میں مبتلاکردیا ہے۔ جس کے پھلاؤ کو روکنے کا واحد حل احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد ضروری ہے۔ اور جامعہ نے اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے طلباء و طالبات کو تعلیمی مواقع سمیت، امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنایا ہے۔ اور دیگر انتظامی امور کے معاملات کو حل کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ تاکہ کووڈ 19کے تحت تعلیمی نقصان کا ازالہ کیا جاسکے۔

اور اس بابت مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کو ترتیب دینے کے لئے پالیسیاں ترتیب دیئے گئے ہیں۔ اور حکومت کے احکامات کی روشنی میں جامعہ بلوچستان 22فروری تک تعلیمی سرگرمیوں کے لئے بند رہیں گے۔ جبکہ جاری امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

اور نئے سال کے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز مارچ 2021سے کیا جائے گا۔ اور اسی امید کے ساتھ کہ آنے والا نیا تعلیمی سال کووڈ 19کے وباء سے پاک پرامن طور پر منعقد کیا جائے گا۔ اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس وباء کا خاتمہ کرے اور اس کیلئے بہتر ویکسین کی دریافت کوجلد از جلد ممکن بنا کر ضرورت مندوں تاک پہنچائے۔