|

وقتِ اشاعت :   November 28 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں بلوچ قومی تحریک کے سابق جلاوطن رہنما ء و مری قبیلے کے معروف شخصیت اور کیچ کے تاجر رہنما حاجی نظر محمد کلوانی مری کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے۔

انہیں بلوچ سرزمین کی دفاع اور اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود، ترقی و خوشحالی اور سماجی خدمات کے لئے جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے پوری زندگی سرزمین اور اپنے لوگوں کے خدمات میں گزارتے ہوئے فلاحی سماجی ترقی و خوشحالی کی خاطر اجتماعی مفادات کو اولیت دیکر ایک محب وطن شخصیت کے روپ میں جو مقام پیدا کیا اسے کوئی بھی ذی شعور انسان انکار نہیں کرسکتا۔

معاشرے،اقوام اور طبقات میں ایسے بہت کم لوگ ملتے ہیں جو اپنے ذاتی خواہشات،مفادات اور اچھی زندگی گزارنے کے بجائے اپنے مفلوک الحال محنت کش مزدور،لاچار بے بس مجبور اور مظلوم لوگوں کی اجتماعی مفادات کے لئے کوشاں ہو ایسے لوگوں کی کاوشوں کو کسی صورت بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے حاجی نظر محمد کلوانی مری کے انتقال کو بلوچ قوم ومری قبیلہ اور مکران کے تاجر برادری کے لئے۔

ایک ناقابل تلافی نقصان قراردیتے ہوئے کہا کہ حاجی نظر محمد کلوانی کے انتقال سے پیدا ہونے ولی خلا پر ہونے میں بہت وقت لگے گا دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔