|

وقتِ اشاعت :   November 28 – 2020

کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ پروفیسر لیاقت سنی کی مستونگ سے لاپتہ ہونا باعث تشویش ہے انہوں نے کہا کہ پروفیسر لیاقت سنی اپنے دیگر دو ساتھیوں ڈاکٹر شبیر شاہوانی اور پروفیسر نظام بلوچ کے ساتھ کوئٹہ سے خضدار جارہے تھے کہ مستونگ کے حدود میں لاپتہ ہوگئے۔

تاہم ڈاکٹر پروفیسر شبیر شاہوانی اور پروفیسر نظام بلوچ کانک سے منظر عام پر آگئے لیکن ڈاکٹر لیاقت سنی تاحال لاپتہ ہے نصراللہ بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لاپت پروفیسر لیاقت سنی کے لاپتہ ہونے کا فوری پر نوٹس لے کر انہیں بازیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کرے بصورت دیگر تنظیمی سطع پر شدید احتجاج کیا جائے گا۔