خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے صدر شفیق الرحمان ساسولی و دیگر اراکین کابینہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں سات مرلہ اسکیم خضدار کے مقام پر احمد علی موسیانی اور ان کے جوانسال فرزند شعیب موسیانی پر فائرنگ اور ان کے قتل کو دلخراش واقعہ قراردیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں کہاہیکہ ایک دفعہ پھر خضدار کے امن و امان کو سبوتاز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ایسے واقعات کا مقصد امن دشمن عناصر کی جانب سے علاقے میں خوف و ہر اس و بدامنی کو حوا دینا ہے۔شفیق الرحمان ساسولی نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی خضدار سمیت بلوچستان بھر میں امن کو سبوتاڑ کرنے والے ایسے حرکات کی بھرپور مذمت کرتی ہے، انہوں نے خضدار انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوکہاکہ احمد علی موسیانی اور شعیب موسیانی کے قاتلوں کو فوری طور گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔
اور علاقے میں بدامنی پیدا کرنے والے تمام عوامل کا سدباب کرنے کیلئے موثرحکمت عملی کے تحت کام کیاجائے جوانتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے دن دہاڑے واقعات سے عوام میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے۔
عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین زمہ داری ہے، انتظامیہ امن و امان قائم کرنے میں موثر کردار ادا کرے۔ احمد علی اور شعیب موسیانی کے قاتلوں کی جلدازجلد گرفتاری عمل میں لاکر قرار واقعی سزا دلوانے میں کردار اداکرے۔