|

وقتِ اشاعت :   November 29 – 2020

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مددجتک نے کہا ہے کہ ملتان کا جلسہ ہر صورت میں ہوگا حکومت چاہے جتنی بھی رکاوٹیں کھڑی کرلے وہ ہمیں جلسے سے نہیں روک سکتی پیپلز پارٹی نے بدترین آمریت کا مقابلہ کیا ہے کٹھ پتلی حکومت اور وزیراعظم اسکے سامنے کچھ بھی نہیں۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ملتان میں ہونے والے جلسے میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

حاجی علی مدد جتک نے ملتان میں پیپلز پارٹی کے جیالوں سمیت پی ڈی ایم کے کارکنوں کی گرفتاری کی شدیدالفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کریک ڈاون کرکے جلسے کوناکام بنانا چاہتی ہے حکومت نے جمہوری اقدار اور آزادی اظہار رائے کے سامنے کنٹینراور تالے لگادیئے ہیں اور وہ سمجھ رہی ہے کہ شاید وہ ہمارا راستہ روک سکے گی حکومت ہوش کے ناخن لے پیپلزپارٹی کی تاریخ جیلوں ،کریک ڈاون اور مقدمات سے بھری پڑی ہے۔

ہم نے ہردور میںآمریت اور آمرانہ رویوں کا ڈٹ کرمقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے حکومت کوخوف ہے کہ اب اسکے دن گنے جاچکے ہیںاس لئے وہ ملتان میں ریاستی جبر پر اتر آئی ہے چاہے کچھ بھی ہوجائے پیپلز پارٹی کے 53ویں یوم تاسیس کو ہرصورت کامیاب بنائیں گے۔