|

وقتِ اشاعت :   November 29 – 2020

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر کی جبری گمشدگی کی مذمت کرتے ہوئے پروفیسر لیاقت سنی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہاں جاری اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر کے اغوا کا مبینہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے ایسا لگتا ہے کہ اس طرح کے اقدام کا مقصد صوبے کے لوگوں کو مزید دور کرنا ہے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پروفیسر لیاقت سنی کو بلاتاخیر بازیاب کرایا جائے۔