کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ نے کہاکہ کوئٹہ میں صفائی ،ٹریفک ،پانی کی فراہمی سمیت گیس وبجلی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے بے ہنگم ٹریفک ، سڑکوں کی خستہ حالی حکومت ناکامی ہے بجٹ قریب آتے ہی سڑکوں کا منہ کالاکیاجاتاہے جس کی حالت ایک مہینے کے اندر خراب ہوجاتی ہے حکومت بی ای ایف کے ذریعے نجی تعلیمی کو ہراساں کرنے سے بازآجائے۔
بی اے بی ایس سی امتحانات جاری ہے جبکہ نجی تعلیمی اداروں کو امتحانات سے رکھواکرہراں سال کرنا زیادتی وتعلیم دشمنی ہے ۔نجی تعلیمی اداروں کو 15دسمبر تک امتحانات لینے کی اجازت دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت کے عوام وشہری ٹینکر مافیا کے رحم وکرم ہے سرکاری تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم ہے نہ ہسپتالوں میں معیاری علاج ہر طرف لوٹ مار بدعنوانی کی وجہ سے تباہی وبربادی کامنظر ہے۔
سڑکیں معمولی بارشوں میں سیلاب کامنظرپیش کر رہی ہے اسمبلی میں نمایاں نمائندگی کے باوجود ہر پارٹی نے ہمیشہ کوئٹہ کی شہریوں کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑدیا ہے بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ ،گیس پریشرمیں کمی کی وجہ سے عوام گرمیوںمیں بھی پریشان اور سردیوں میں بھی پریشان رہتے ہیں دوسری جانب اسپیڈمیٹرزلگا دیے گیے ہیں جو گیس وبجلی کم سے کم استعمال کرنے کی صورت میں بھی ہزاروں بلز آجاتے ہیں غریب عوام کے مسائل میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے بت تحاشاہ ظالمانہ مہنگائی نے رہی سہی کسر پوری کر دی ہے ۔
پرائس کنٹرول کمیٹی ہے اور حکومتی کنٹرول ۔قیمتوں میں حکومتی غلط اقدامات وتاجروں ودکانداروں کی جانب سے ظالمانہ اضافہ کیوجہ غریب وکم آمدنی والوں کی مشکلات میں بدترین اضافہ ہوا ہے یوٹیلٹی اسٹورزمیں صرف نموونمائش ہے نہ وہاں معیاری چیزیں ملتی ہے اور نہ ہی سستی چیزیں غریب لوگوں کو مل سکتی ہے حکومت نے عوام کوبدترین حالات کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا ہے ۔