|

وقتِ اشاعت :   November 29 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ اور پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے بی این پی کوئٹہ شہر سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے بانی اور مخلص نظریاتی ساتھی عبدالرزاق مینگل کی ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے عبدالرزاق مینگل مرحوم کے بی ایس او پارٹی اور قومی حقوق کی سیاسی جدوجہد کیلئے خدمات،جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرحوم کے انتقال پر ان کے گھر جاکر ان کے بھائیوں عبدالرحمان مینگل،عبداللہ مینگل اور بیٹوں ثناء اللہ مینگل،اسد اللہ مینگل سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی اور کہا کہ عبدالرزاق مینگل مرحوم کا تعلق بی ایس او سائنس کالج کے اس وقت کے متحرک فعال مخلص ساتھیوں میں سے تھا۔

جنہوں نے سائنس کالج میں بلوچ طلباء اور دیگر ترقی پسند طلباء کے اصول تعلیم اور ان کے دیگر بنیادی مسائل کے حل کیلئے گران قدر خدمات سرانجام دی اور مشکل حالات میں سائنس کالج میں بی ایس او کی نمائندگی کرتے ہوئے بی ایس او اور بلوچ طلباء کیلئے تعلیم اور تربیت کے لئے کلیدی کردار ادا کیا اور اس کے بعد تعلیمی ادارے سے فارغ ہونے کے بعد وہ بی این ایم میں سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بی این ایم میں شامل ہوئے۔

اور بعد میں جب بی این پی قیام عمل میں لا یا گیا تو اس وقت سے لیکر وہ آخری دم تک بی این پی کے تین رنگہ قومی بیرغ کے سائے تلے قومی جدوجہد میں منسلک رہیں اور وہ آخری دم تک پارٹی کے ساتھ وابستہ تھے پارٹی اور پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کیلئے بہت محبت تھے اور انہوں نے شہرکے اندر بالخصوص سرکی روڈ،جان محمد روڈ،شالدرہ،ٹین ٹاؤن کے علاقوں میں پارٹی کی پروگرام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے مخلصی سے دن رات کو ایک کر کے جدوجہد میں گزاری۔

وہ ایک مخلص پارٹی کے نایاب ورکر تھے جو بلا خوف ولالچ دن رات جدوجہد میں مصروف رہتے تھے ان کے انتقال سے بی این پی،کوئٹہ شہر ایک مخلص ورکر سے محروم ہوا،انہوں نے وطن قوم،سرزمین اور پارٹی کے نا قابل فراموش،جدوجہد اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اور ان کی مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت اور جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اورپسماندگہ کو صبر وجمیل عطاء فرمائے۔