کوئٹہ: نوابزادہ میر رئیس خان رئیسانی نے کوئٹہ سے خضدارجاتے ہوئے مستونگ کے مقام پر جامعہ بلوچستان کے 3پروفیسرز کے اغواء کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت وسیکورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیا انہوں نے 2پروفیسرز کی بازیابی۔
پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تیسرے پروفیسر کی بھی جلد بازیابی کا مطالبہ کیا اپنے بیان میں نوابزادہ رئیس رئیسانی نے پروفیسرز کے اغواء کو حکومت وحکومتی اداروں کی کھلی ناکامی سے تعبیر کرتے ہوئے کہاکہ ایسا لگتاہے کہ یہاں جنگل کا قانون ہے۔
کسی کی جان ومال محفوظ نہیں ایسی صورتحال مہذب معاشرے کیلئے انتہائی تشویشناک کا باعث ہے انہوں نے تین میں سے دوپروفیسرز کی بازیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تیسرے مغوی پروفیسر کو بھی جلد بازیاب کرکے عوام میں پھیلی تشویش وبے چینی دور کی جائے۔