|

وقتِ اشاعت :   November 30 – 2020

تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار تربت زون کے ترجمان نے سی آئی اے پولیس کی بلوچستان اکیڈمی تربت کے سابق وائس چیئرمین، تربت پریس کلب کے ممبر اور افسانہ نگار مقبول ناصر کے گھر پر چھاپہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سراسر پولیس گردی ہے۔

اس عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم یے، بلوچ معاشرے میں اس عمل کی کوئی گنجائش نہیں، مزید کہا کہ کسی چور کے موجودگی کے شبہ کو جواز بناکر چھاپہ مارنے اور چادر چردیوری کی تقدس کو پامال کرنا تشویش ناک ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مزاحمت پر مقبول ناصر اور ان کے بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ چھاپہ چور کو پکڑنے نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوا۔

یہ غیر قانونی چھاپہ سی آئی اے کی غنڈہ گردی اور یولیس کی دہشت گردی یے، آخر میں ترجمان نے کہا ضلعی انتظامیہ، آئی جی پولیس اور بلوچستان حکومت اس عمل کا نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے بصورت دیگر بی ایس او پجار اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کرے گی۔