قلات: بی این پی کے مرکزی نائب صدر سابق صوبائی وزیر شہزادہ موسی’ جان احمدزئی نے قلات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلات میں سڑکیں بن رہے ہیں مگر قلات پیلس کو جانے والی سڑک چلنے کے قابل نہیں ہے۔
ٹھوٹ پھوٹ کا شکارہے جس وقت پاکستان قائم ہوا تو قلات ریاست نے سونا جواہرات اس کی خزانے میں دیا اور اس کی معیشت کو ترقی دی یہ باتیں بار بار کہنا ٹھیک نہیں مگر حکومت ہمیں اس بات پر مجبور کررہی ہے کہ ہم یہ باتیں کہ دیں کیونکہ ان کی اقدامات پرہم یہ ضرور ان کو یاد بھی دلائیں گے قلات پیلس میں پانی نہیں ہے گیس نہیں ہے قلات پیلس کو جانے والی سڑک جانے کے قابل نہیں۔