|

وقتِ اشاعت :   December 1 – 2020

کوئٹہ: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ کورونا کا پھیلا ؤ خطرناک ثابت ہورہا ہے اور بڑے شہروں میں اس کا پھیلا ؤ تیزی سے ہورہا ہے اسے روکنے کیلئے ہمیں ایس او پیز پر سختی سے عملد رآمد کرنا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں اس ضمن میں کہا کہ صوبے میں ایس اؤپیز پر سختی سے عملد رآمد کرایا جارہا ہے، اور حکومتی احکامات پر سختی سے عملد رآمدکرنا ہوگا انہوں نے اپو زیشن پی ڈی ایم کی جانب سے سیاسی حالیہ،جلوس واجتماعات پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ان حالات میں اس نوعیت کے اجتما عات عوام کو مشکلات سے دو چار کررہے ہیں،اور کرونا وائرس تیزی پھیلا نے کی بڑی وجہ بھی یہی اجتماعات میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے کی قیادت کسی طرح عوام کی ہمد رد ہوسکتی ہے۔

جبکہ وہ اپنے اس عمل سے عوام کو کرونا وائرس کے پھیلا ؤ کی جانب دکھیل رہی ہے انہوں نے عوام پر زور دیاکہ وہ اپنے اور اجتما عی مفا دات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کریں اور اس طرح اجتما عات سے پورے معاشرے کی بہتری کیلئے دور رہیں انہوں نے کہا کہ اس وائرس سے بچنے کا واحد راستہ ایس او پیز پر سختی سے عملد آمد ہیں۔