|

وقتِ اشاعت :   December 1 – 2020

قلات: نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اور بی ایس او پجار کے سابق مر کزی کمیٹی کے رکن کامریڈ ظہور بلوچ نے کہا ہے کہ قلات میں گیس کی عدم دستیابی کے خلاف آل پارٹیز کے ساتھ مل کر اسلام آباد لانگ مارچ کرکے پار لیمنٹ کے سامنے دھرنا دیں گے قلات میں شدید سردی کے باوجود عوامی نمائندوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات کے سینئیر صحافیو سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ جب سے قلات میں گیس پائپ بچھایا گیا ہے ان میں گیس پریشر کبھی نہیں ا سکی ہے جبکہ دوسری طرف گیس کمپنی قلات کے عوام کو گیس ہزاروں میں بھیج کر بھتہ خوری کررہی ہے اس شدید سردی میں عوامی زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ہے مگر قلات کے عوامی نمائندے بھی چھپ کا روزی رکھے ہوئے ہیں۔

صوبای حکومت بھی خواب خرگوش میں ہے ان حالات میں نیشنل پارٹی خاموش نہیں تھے گی جلد قلات کے تمام ہم خیال جماعتوں سے رابطے کر کے آیندہ کا لائحہ عمل طے کرکے احتجاج کی کال دے گی پہلے ہم قلات میں گیس دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے۔

بعد میں ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کریں گے کوئٹہ میں بھی احتجاج کرنے کے بعد آل پارٹیز تاجروں سول سوسائٹی اور صحافیوں کے ہمراہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے اور آخری مرحلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔