کوئٹہ: بی این پی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی میاں شہباز شریف سے ملاقات والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ منگل کے روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر ماڈل ٹاؤن جا کر۔
سابق وزیراعلی پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف،مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف ودیگرپسماندگان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع سابق وفاقی وزیر پوسٹل سروسز میر ہمایوں عزیز کرد،بی این پی کے مرکزی رہنماء قاری اختر شاہ کھرل، ظاہر خان دمڑ، حاجی رحیم ترین، بجار خان میروانی ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔