خضدار: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ سابق رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین رکن بلوچستان اسمبلی میریونس عزیز زہری، جے یوآئی کراچی کے رہنماء مولانا نورالحق، مولانا عبدالغفار بزنجو، مولانا محمد شاہ، مولانا رحمت اللہ مینگل، مولانا غلام رسول مینگل،حافظ خالد محمود حافظ محمد موسیٰ ودیگر نے مدرسہ دارلعلوم غفاریہ نال خضدار کی سالانہ جلسہ عام بعنوان سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم و دستارِ فضیلت حفاظِ کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے۔
کہ دینی مدارس علمی اور انسانیت کی خدمات کے بہترین مراکز ہیں، جہاں حکومت پر بغیر بوجھ بنے نئی نسل کو تعلیم کی روشنیوں سے ہمکنار کیا جاتا ہے، دین و دنیاء کی تعلیما ت دیئے جاتے ہیں،اسلام کی عظمت بیان کیا جاتا ہے، قرآن و حدیث کی تعلیمات سے روشناس کرایا جاتا ہے اور غریب بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے، آج سرزمینِ جھالاوان میں بھی اِ ن اداروں کا وسیع نیٹ ورک قائم ہے۔
جہاں قرآن و سنت کی تعلیمات کی مہک ہرسمت پھیل رہی ہیں اور یہی وہ خوبصورتی ہے جو ہمارے لئے فخر ہے، زینت ہے جہاں سے ضابطہ حیات و حسنِ اخلاق سیکھا جاتا ہے اور سکھایا جاتاہے۔ مدرسہ جامعہ غفاریہ نال میں سالانہ جلسہ دستارِ فضیلت میں قرآن پاک کا حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے طلباء کی دستار بندی کی گئی۔ جلسہ میں کراچی خضدار سمیت دوسرے علاقوں سے مقررین و مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
صبح دس بجے سے شروع ہونے والا جلسہ بعداز نمازِ مغرب تک جاری رہا۔ جلسہ میں جے یوآئی خضدار کے نائب امیر مفتی عبدالقادر شاہوانی جے یوآئی خضدار کے جنرل سیکریٹری مولانا عنایت اللہ رودینی مولانا عبدالکریم متوکل، مولانا جلیل احمد مردوئی، مولانا عبدالقدوس مردوئی، مولانا احسان اللہ قلندرانی، مولانا عبدالصمد قاسمی شاہوانی، انجینئر محمد یونس موسیانی، عبداللہ شاہوانی و دیگر نے شرکت کی۔
مدرسہ غفاریہ نال کے جلسہ عام سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاست کے میدان میں جمعیت علمائے اسلام ان دینی مدارس کی محافظ جماعت ہے ہمارے تمام رہبرو رہنماء مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں امت ِمسلمہ کاترجمان بن کرایک طویل عرصہ سے اسلامی اقدار اور اسلامی کاز کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔