|

وقتِ اشاعت :   December 1 – 2020

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمدبلیدی نے بلوچستان میں سیاسی تبدیلی کو رد کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی تبدیلی کسی کی خواہش ہوسکتی ہے تاہم مخلوط صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی قیادت میں متحد ومستحکم ہے،جمہوریت کی اصل روح اختیارات کی نچلی سطح پرمنتقلی ہے لیکن18ویں ترمیم کے تحت وفاق سے منتقل ہونے والی اختیارات صوبائی دارالخلافہ تک محدود ہوگئی ہیں۔

گوادر سی پیک کا فلیگ شپ پروجیکٹ جس کے بغیر سی پیک نامکمل ہے ماضی کے حکمرانوں نے سی پیک معاہدوں میں بلوچستان کی موثر انداز میں نمائندگی نہیں کی،بلوچستان میں کمیونکیشن نظام نہ ہونے کے برابر ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے مواصلات کے بہت سے منصوبوں کی تکمیل سے بلوچستان میں مواصلاتی نظام بہتر ہوگا،کورونا وائرس کو بیماری سمجھ کر اتحاد واتفاق کامظاہرہ کیاجائے۔

تو اس کی روک تھام ممکن ہے،اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں،مذہبی رہنماؤں کے عوام میں آگاہی کے حوالے سے کردار اہم ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ میرظہور احمد بلیدی نے کہا کہ ڈیلیو ایشن پاور بہت ضروری ہے 18ویں ترمیم کے تحت بہت سے اختیارات صوبوں کو منتقل ہوگئے لیکن بد قسمتی سے وہ اختیارات صوبائی دارالخلافہ تک محدود ہوگئے ہیں۔

جمہوریت کی اصل روح کہ اختیارات نچلی سطح منتقل ہوں اس سلسلے میں ضروری ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ وزن دار ہو تاکہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہو ں صوبائی حکومت نے ایکٹ میں ترمیم کر لی ہے یہ معاملہ عدالت میں ہے جس کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبائی فنانس کمیشن بنا یا ہے جس کے تحت ہم ملنے والے فنڈز کو ضلعی سطح پر استعمال کرسکیں گے۔

اور اضلاع اس کو تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر استعمال کریں یہ معاملہ زیر غور ہے جبکہ صوبائی فنانس کمیشن کا نوٹیفکیشن بھی ہوچکا ہے ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ سی پیک کے 2سے 3فیز ہیں جس میں پہلا فیز انفرا اسٹرکچر کاتھا جبکہ اب بزنس پلان ہے بد قسمتی سے چین کے ساتھ سی پیک معاہدوں میں بلوچستان کی نمائندگی کرنے والوں نے بہتر انداز میں صوبے کی نمائندگی نہیں کی سی پیک میں ہمارا حصہ بہت کم ہے۔

گوادر ایئر پورٹ،ایکسپریس وے جوگوادر کو کوسٹل بیلٹ سے ملاتی ہے اس کے علاوہ گوادر میں 300میگاواٹ کا پاور پروجیکٹ ہے اس کے علاوہ کوئی اور بڑا پروجیکٹ نہیں جو بلوچستان کی عوام کیلئے مفید ہو گوادر سی پیک کا فلیگ شپ پروجیکٹ ہے جس کے بغیر سی پیک کا منصوبہ نامکمل ہے یہاں کے سیاسی اور عوامی دباؤ پر ژوب تا کچلاک شاہراہ جو گرانٹ کے تحت بند رہی تھی اس کا افتتاح کر دیا گیا۔

لیکن وہ بھی عملی طور پر نہیں ہوسکا انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو ہم نے یہ معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھا یا بیجنگ میں جوائنٹ کو ارڈینیشن کمیٹی میں یہ بات رکھی پھر وفاقی حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ اگر آپ کو اس میں کچھ نہیں ملا تو ہم آپ کی مدد کرینگے انہوں نے وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پچھلے سال بلوچستان کے سے منصوبے منظور کر لئے گئے بلکہ ساؤتھ بلوچستان کیلئے 600ارب روپے کا بڑا پروجیکٹ بھی دیا ہے۔

ژوب کچلاک روڈ 65کروڑ روپے کا منصوبہ تھا وفاقی حکومت نے اس کی منظوری دیدی اس کے علاوہ بہت سے تعمیراتی ومواصلاتی منصوبے شامل ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کمیونیکیشن نظام نہ ہونے کے برابر ہے جب اضلاع کے ایک دوسرے کے ساتھ سڑکیں تعمیر ہونگی تو اس سے ترقی کاعمل تیز ہوگا وفاقی حکومت کی مدد کے بغیر بلوچستان کی ترقی نہ ہوسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی ایچ ای سی اصولی طور پر بہت پہلے بننی چاہیے تھی لیکن سیاسی معاملات کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکا لیکن بلوچستان حکومت ایک ایکٹ لارہا ہے جس کے تحت تمام جامعات کو چلا یا جاسکے بلکہ جامعات کی فنڈنگ نہ ہونے کے برابر تھی کابینہ نے یونیورسٹی فنانس کمیشن کی منظوری دیدی جس کا میں چیئر مین ہوں صوبے کی جامعات کو ایک ارب 70کروڑ روپے کی گرانٹ دی جارہی ہے۔

جس میں بلوچستان یونیورسٹی کا شیئر 34کروڑ ہے تعلیمی اداروں کے درمیان خلاء اور ڈراپ آؤٹ ریشو کے خاتمے کیلئے بلوچستان ایجو کیشن کونسل کا پروپوزل بھیجا ہے جسکے تحت پرائمری اسکولز سے یونیورسٹی تک سب کو پیٹرنائز کیا جائے گا تاکہ ایجو کیشن سیکٹر میں مزید بہتری آجائے۔