|

وقتِ اشاعت :   December 2 – 2020

دُکی: ڈپٹی کمشنر عظیم کاکڑ کی زیر صدارت محکمہ مائینز کے آفیسران اور مائینز اونرز کا اجلاس منعقد ہ ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر تھل چوٹیالی حبیب احمد بنگلزئی، ڈپٹی ڈائریکٹر ماس ئینز اینڈ منرلز محمد دین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز حبیب الرحمان لونی،جونئیر انسپکٹر مائینز رشید احمد شاہوانی، انجنئیر صابر شاہ کاکڑ، انجنئیر عبدالرشید کاکڑ،رسالدار میجر لیویز حاجی علی محمد شادوزئی۔

رسالدار اسرار احمد ترین، دوست محمد، بجلی انسپکٹر امین اللہ، واپڈا کے نور خان ناصر، کول مائینز اونرز کے سردار محمد سلیم خان زرکون، حاجی خیراللہ ناصر، عبدالقیوم ناصر، محمد یونس ترین، شیرو لونی، ملک محمد صدیق خان ناصر، اور دیگر نے شرکت کی، اسموقع پر ڈپٹی کمشنر عظیم کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا 10مختلف کول کمپنیوں کے کوئلہ کانوں پر کوئلے کا خرابہ زیادہ جمع ہونے کی وجہ سے بجلی کی تاریں۔

اس خرابے کیساتھ لگ چکی ہیں۔خرابے کی وجہ سے متعدد حادثات پیش آنے سے کئی کانکن زندگی سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔کوئلہ کان مالکان دودن کے اندر ان خرابوں کو فوری طور ہٹائیں ورنہ متعلقہ مائن اونر اور مائن کیخلاف سخت قانونی کاروائی کیجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام کول مائن اونفز ایک ہفتے کے اندر اندر اپنے تمام لیبر کی رجسٹریشن فارم کے زریعے رجسٹریشن کرائیںانہوں نے کول مائن مالکان کی جانب سیانسپکٹر مائنز اینڈ منرلز کا سیفٹی کے بارے میں ہدایت کو نظر انداز کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مائنز پر سیفٹی کی صورتحال بالکل ابتر ہے جسکی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں۔

ہر کول مائن اونر اپنے مائینز پر سیفٹی الات رکھے جیسے ہیلمنٹ، لیمپ، حفاظتی جوتے، گلوز، ملٹی گیس ڈیٹیکٹر، فرسٹ ایڈ کا سامان اور ایک ڈسپنسری نما کمرہ ہونا بے حد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اکسیجن کے سلنڈر محکمہ مائنز کے پاس موجود جسکو بھی ضرورت ہو اسے استعمال کریں۔ڈپٹ یکمشنر عظیم کاکڑ نے مائینز اونرز کو بتایا کہ لیبر کے اپ پر یہ حقوق بنتے ہیں کہ ان کو بنیادی حفاظتی سامان اور سہولیات مہیا کئے جائیں تاکہ انکی زندگیاں محفوظ ہوسکیں۔

تمام کول مائینز اونرز آج سے سیفٹی کا سامان اپنے کول مائینز پر پہنچا دیں آئندہ کے رپورٹ میں اگر اپ لوگوں کیجانب سے کوئی غفلت مجھے ملی تو کول مائن سیل کرکے آپ لوگوں کو مائنز سیکشن 39 کے تحت روزانہ کی بنیاد پر 20 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جائیگا لہذا ان تمام مسائل سے بچنے کیلئے سیفٹی سامان لیبر کو مہیا کرکے اپنے کوئلہ کان کے خرابے دور کریں اور لیبر کی رجسٹریشن کروائیں۔