|

وقتِ اشاعت :   December 2 – 2020

مستونگ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر میر کبیر احمد محمدشہی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اسلم بلوچ نے کہا کہ اس وقت صوبے کے 93 فیصدآبادی گیس جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ہے حالانکہ یہ گیس 1952 میں بلوچستان کے علاقہ سوئی سے دریافت ہوئے اور ملکی آئین و قوانین کے مطابق جس صوبے یا علاقے سے کوئی معدنی وسائل دریافت ہوتے ہیں سب سے پہلے ان وسائل پر انہی کے باسیوں کا حق ہے۔

مگر المیہ یہ دیگر صوبوںمیں لوگ گیس سے اپنے روزمرہ کی ضروریات پوری کرتے ہیں ہے یہاں ہم سخت سردی میں اپنے بچوں کی زندگی بچانے کے لیئے استعمال کرتے ہیں۔نیشنل پارٹی کی جدوجہد کا محور و مقصد عوام کی بنیادی ضرویات زندگی انکی دہلیز پر حل کرنا ہے۔مستونگ کے گیس پریشر سے محروم علاقوں کے لیے نئی پائپ لائن و نئی ٹی بی ایس وال منظور کروانے اور اس سے پریشر کا بہتر ہونا خوش آئند اقدام ہے۔

منصوبے کی منظوری مستونگ کے عوام پر احسان نہیں بلکہ اسکو ہم اپنی سیاسی و قومی فریضہ سمجھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج نیشنل پارٹی مستونگ سابق تحصیل صدر ظفر بلوچ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے چائے پارٹی کے موقع پر مختلف اقوام کے قبائلی عمائدین اور نیشل پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوِئے کیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری علی احمد لانگو مستونگ کے قائم مقام صدر حاجی نذیر سرپرہ، تحصیل صدر نثار مشوانی، سابق ناظم و سینئر رہنماء میر سکندر خان ملازئی، ملک عبدالسلام بلوچ۔

ملک عبدالرسول لہڑی، میرذیشان سارنگزئی، صالح محمد باروزئی ، خلیل احمد باروزئی کے علاوہ کلی گلقنڈ کلی اشکنہ کلی بہرام شہی کلی خواصام کلی شمس آباد و دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔مذکورہ کلیوں کے معتبرین و معززین نے سینٹر میر کبیر جان محمد شہی سے تفصیلی ملاقات کر کے کلی گلقنڈ ، کلی اشکنہ کلی بہرام شہی کلی خواصام کلی شمس آباد اور دیگر کلیوں کے لیے نئے گیس پائپ لائن منظوری کے بعد گیس پریشر کا مسئلہ حل کروانے پر انکا خصوصی طور پر شکریہ ۔

ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آپ مستقبل میں بھی بلا تفریق مستونگ کے عوام کی اجتماعی مسائل کے حل کے لیے اس طرح کے تاریخی کارنامے سر انجام دینگے۔نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر کبیر احمد محمدشہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے متعدد بار سینیٹ کے سیشن اور وفاقی مملکت گیس و پیٹرولیم کو قلات مستونگ منگچر میں گیس پریشر میں کمی اور دوردراز علاقوں کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے بھر پور آواز اٹھایا۔