کو ئٹہ: صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر کے حوالے سے 24صوبے کا پہلے نمبر پر ہے آئندہ سالوں میں عوام کا کوئی حل طلب مسئلہ باقی نہیں رہے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود اور اسسٹنٹ کچلاک اویس بھٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کچلاک میں صفائی کے مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
نہ ہی مشینری مہیا کی گئی مگر کافی تگ و دور کے بعد 40کا رانہ کچرہ اٹھانے کے لئے کوشش کی اور اب کچلاک میںمیونسل کمیٹی ک قیام بھی اس کی ایک کڑی ہے اور عنقریب مشینری و سٹاف بھی فراہم کیا جائے گا جس کے بعد کچلاک میں صفائی کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہوجائے گا اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا سلسلہ جاری ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ مفتی محمود ہسپتال میں ایمرجنسی میں آنے والے مریضوںکے لئے آپریشن تھیٹر میں سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی کوششیں کی جائے۔
تاکہ عوام کو ادویات اور دیگر سہولیات میسر آسکیں ۔ انہوںنے کہا کہ کچلاک ب ازار میںہیوی ٹریفک بائی پاس استعمال کرنا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ سوئی گیس میں پریشر کی کمی کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے سردیوں میں گیس کی ضرورت بھی زیادہ ہوتی ہے۔
جبکہ پرانی پائپ لائنوںکی وجہ سے بھی مسئلہ حل نہیں ہوپارہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جانوروں کو ذبح کرنے کے لئے سلاٹر ہائوس کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی ۔ اس کے علاوہ وہ عوام کی تمام بنیادی مسائل کے حل کے لئے بھر پور کوشش جاری رکھیں گے ۔