کوئٹہ: نیشنل پارٹی کی تنظیم سازی مہم کے سلسلے میں کلی اسماعیل میں یونٹ کے قیام کے موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیر جان بلوچ ،نیاز بلوچ، جلیل ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں نوآبادیاتی پالیسی اور بلوچ وسائل کو لوٹنے کی منفی روش نے بلوچ قوم کو محرومیوں ومحکومیوں کا شکار کردیا ہے قومی جبر و استحصال کے خلاف منظم آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔
نیشنل پارٹی روز اول سے اصولی موقف رکھتی ہے کہ پاکستان ایک کثیر القومی ریاست ہے جو اپنی قدیم سرزمین ثقافت و شناخت رکھتی ہے ہماری سیاست ہے کہ تمام قومیں برابر ہیں کسی کو کسی پر فوقیت حاصل نہیں۔بلوچستان اس وقت گھمبیر سیاسی مسائل کا شکار ہے اس صورتحال سے نکلنے کیلئے منظم جماعت کی ضرورت ہے۔اور منظم جماعت کیلئے تنظیم کا متحرک و فعال ہونا ضروری ہے۔
کلی اسماعیل یونٹ کے نومنتخب یونٹ عہدیداران پارٹی کی تنظیم کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کو منظم کریں۔تقریب میں امداد بلوچ یونٹ سیکرٹری محمد شاید ڈپٹی یونٹ سیکرٹری بلال لانگو،امجد بلوچ اور محمد اختر اراکین مشاورتی کونسل جبکہ غلام رسول لانگو محبت اللہ۔رحیم الدین اور عبدالقادر ممبران تحصیل کونسل منتخب ہوئے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ممبر مرکزی کمیٹی ستار بلوچ صوبائی ترجمان علی حمد لانگو صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ ، صوبائی ریسرچ سیکرٹری عبید لاشاری ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری ضلعی رابطہ سیکرٹری نعیم بنگلزئی ، سوشل میڈیا ضلعی سیکرٹری محمود رند اور فدا بلیدی بھی موجود تھے۔
نیشنل پارٹی کے قائدین نے نئے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہ نیشنل پارٹی میں تنظیم اور اداروں کی بالادستی ہے۔اور تنظیمی فیصلے اور سرگرمیاں پارٹی کی فعالیت میں بنیادی عمل دخل کا درجہ رکھتے ہیں۔ تنظیمی زمہ داریاں کارکنوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور وسط دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اپنے قدرتی وسائل و جغرافیائی حیثیت کے بدولت خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔
لیکن اس اہمیت کی باوجود بلوچستان پسماندہ ہے۔ بلوچستان کے ساحل وسائل اور قومی تشخص کو شدید خطرات لاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی قیادت و جماعتوں کے زریعے بلوچ وطن کے وسائل کو لوٹنے کی کوشش جارہی ہے۔
جس کو نیشنل پارٹی کسی طور پر قابل قبول نہیں کرے گی۔انہوں نے کہ بلوچستان کے عوام کو جمہوری سیاسی عمل کا حصہ بننے کیلئے سیاسی شعور اور فکری نشستوں کی ضرورت ہے۔اس کیلئے نیشنل پارٹی نے پہلے مرحلے میں تنظیم کاری کا آغاز کیا اور اس کے بعد سیاسی تربیت کے عمل کو فروغ دیکر عوام کو عملی سیاست میں شامل کرکے بلوچستان کی قومی جدوجہد کو اہداف کو ممکن بنائے گی۔