|

وقتِ اشاعت :   December 4 – 2020

ڈیرہ مراد جمالی; ڈیرہ مراد جمالی میں رشتے کے تنازع پر داماد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنی ساس ،سالی اور بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا جبکہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود ڈومکی محلہ کچی پھاٹک کے قریب ملزم نے رشتے کے تنازعے پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنی ساس نور بھری ،گراں ناز اور روبینہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر ضروری کارروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا سٹی پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔