|

وقتِ اشاعت :   December 4 – 2020

خضدار: لیویز میں حالیہ بھرتیوں کے خلاف متا ثرین کی جانب سے ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا ریلی کے شرکا شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

جن پر انصاف دو حالیہ لیویز بھرتیاں نا منظور کے نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین سے بی این ایم کے ضلعی رہنما شیر احمد قمبرانی فدا حسین بشیر احمد میراجی مولانا عبدالغفور کرخی غلام قادر چھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیویز کی حالیہ بھرتیوں میں بدترین اقربا پروری کی گئی ہے نا انصافی کی انتہا دیکھیں کہ موجودہ لیویز لسٹ میں بارہ نوجوان ایسے بھی ہیں جو پہلے سے پولیس میں کام کررہے ہیں۔

لیویز کے لئے دوڑ میں اول دوئم آنے والوں کے نام تک نہیں اور ایسے لوگوں کو لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جو دوڑ میں شریک تک نہ تھے انہوں نے کہا کہ لیویز کی حالیہ بھرتیوں میں میرٹ کی وہ دھجیاں اڑائی گئیں جسکی مثال نہیں ملتی انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ موجودہ بھرتیوں میں بد ترین دھاندلی اور رشوت ستانی کی انتہا کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافی کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے انصاف لے کر رہیں ان بھرتیوں کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرتے متا اثرین نے وزیر اعلی بلوچستان چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ وہ ان انصافیوں کو نوٹس لیں اور حق داروں کو ان کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔