|

وقتِ اشاعت :   December 4 – 2020

کوئٹہ: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن ووٹ کو عزت دو کی بات کر رہی ہے مگر ووٹر کو کورونا میں دھکیل رہی ہے، اپوزیشن وفاکریگی وفا کریں گے، ستم کریگی ستم کریں گے، جفا کریگی جفا کریں گے، حکومت اپوزیشن کا شرافت اور آئینی و قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے مقابلہ کریگی پاک فوج کے خلاف بیانیے کے گانٹھیں دانتوں سے کھلولنی پڑیں گی اللہ جانتا ہے۔

لندن کی سیاست کا کا کیا نتیجہ نکلے گا عمران خان اپنی مدت مکمل کریں گے، اپوزیشن خطے اور دنیا کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دو اندیشی سے کام لے، یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملتان اور پشاور میں 11جماعتوں نے واجبی جلسہ کیا عمران خان اپنی مدت پوری کریں گے جلسوں سے حکومت نہیں جارہی اگر کسی کو غلط فہمی ہے کہ لاہور، پشاور، ملتان کے جلسوں سے عمران خان جارہے ۔

ہین تو کہ غلط فہمی نکال دیں ،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ووٹ کو عزت دو کی بات کرتی ہے کہ مگر ووٹر کو کورونا وائرس میں دھکیل رہی ہے اپوزیشن ستم کریگی ہم ستم کریں گے ،وفاکریگی ہم وفا کریں گے جفاکریگی ہم جفا کریں گے ہم آپ جیسے لوگ ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن سے شرافت ، آئینی و قانونی دائرے میں مقابلہ کریگی جس قسم کی حکمت عملی اپوزیشن بنائے گی حکومت بھی اسی طرز کی حکمت عملی بنائے گی ۔

اپوزیشن کے رہنماء میڈیا پر بیانات دیکر بھی بات کر سکتے ہیں قوم کو فیصلہ کرنا ہے کہ اب اس نے کورونا وائرس کی سیاسی خودکشی کر نی ہے یا ٹی وی پر اپوزیشن کو سننا ہے، شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف بیانیے پر دانتوں سے گانٹھیں کھولیں گے انکی سیاست ختم اور انہیں کچھ نہیں ملنے جارہا اگر کسی شخص یا اپوزیشن کو یہ غلط فہمی ہے کہ وہ ان جلسوں اور اگلے اقدامات سے عمران خان کو اتارنے جارہے ہیں۔

تو ای خیال است محال است جنوں انہوں نے کہا کہ چوہدری برداران بااخلاق ہیں انہوں نے نواز اور شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کر کے اچھی روایت قائم کی میں نے بھی ٹی وی پر تعزیتی بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر سیاسی مد و جزر آرہے ہیں بھارت میں کسان احتجاج پر ہیں، کشمیر کی صورتحال واضح ہے امریکہ اور چین ،ایران اور مشرق وسطیٰ میں بھی کشیدیگی ہے۔

اپوزیشن یہ تمام صورتحال دیکھ کر سیاسی دور اندیشی سے کام لے انہوں نے کہا کہ 2021میں بحرانوں کی وجہ سے چھوٹی موٹی جنگ ہو سکتی ہے ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاست دانوں کو بات چیت کے دروازے بند نہیں کرنے چاہیئیں کوئی بھی سیاست دان بات چیت سے کیسے بند کرسکتا ہے انہوں نے کہاکہ اداروں کو کسی کی تقریروں کی ضرورت ہے پاک فوج ملک کر جانثار کرنے والوں کی جماعت فوج عظیم ادارے ہے۔

اسکے سالار کام کر رہے ہیں عمران خان ایماندار ترین وزیراعظم ہیں جو ملک کو آگے لیکر جائیں گے اپوزیشن کی ہر جگہ مختلف صورتحال رہی ہے اللہ کو بہتر پتا ہے کہ لندن کی سیاست کا نتیجہ کیا نکلے گا انہوں نے اپنی سیاست کو دفن کردیا ہے نواز شریف مجھ سے پوچھ کر لندن نہیں گئے تھے نہ ہی انکے آنے کا بتا سکتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ چمن پسنجر ایکسپریس کی نجکاری کرنے جارہے ہیں۔

چمن سے افغان بارڈر پر اسپن بولدک تک 11کلو میٹر ٹریک بچھایا جائیگا ریلوے کے گریڈ 1سے 4تک تمام 7ڈویژنوں کی پینشن ادا کر نے جارہے ہیں جبکہ ٹی ایل اے ملازمین کوبھی کنفرم کریں گے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال ابھی بھی موجود ہے ریلوے کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں کوئی بھی ٹرین تعداد سے کم یا اوور لوڈ مسافر نہیں لیکر جارہی کوئٹہ سے دیگر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ فل الحال نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہرنائی ٹریک تیار کردیا ہے اسکی سیکورٹی کلیرنس ملتے ہیں ٹریک بحال کردیا جائیگا انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹرین اور جہازوں میں مسافروں کی تعداد کم ہوئی ہے اب لوگ سفر کم کر رہے ہیں لیکن ریلوے کو فریٹ کی مد میں آمدن ہورہی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کررہی ہے ۔

اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال نہیں ہوئے عرب امارات سے تعلقات پر شاہ محمود قریشی بہتر جواب دے سکتے ہیں مودی نے بھارت کو ہنددت ملک بناکر اسکا سیکولر چہرہ مسخ کردیا ہے جسکی دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ ہرنائی سبی ٹریک کی بحالی اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

ریلوے کوئٹہ میں بھی سرکلر ریلوے کراچی کی طرز کامنصوبہ شروع کرے تو عوام کو سستی سواری میسر آسکتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر ریلوے انسکمب روڈ سے جنا ح روڈ تک زمین فراہم کردے تو کوئٹہ کی ٹریفک کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو سکتا ہے