|

وقتِ اشاعت :   December 4 – 2020

صحبت پور: صحبت پور میں متحدہ سیاسی اپوزیشن پارٹیوں کے جانب سے صحبت پور ضلع میں کرپشن لوٹ مار اور بد امنی کے خلاف جلسہ منعقد کیا گیا جس میں نیشنل پارٹی پیپلز پارٹی پی ٹی آئی اور فنگشنل لیگ کے کارکنان ودیگر شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جلسے سے نیشنل پارٹی کے رہنما میر دوران خان کھوسہ پیپلز پارٹی کے رہنما میر احمد نواز خان کھوسہ پی ٹی آئی کے رہنما نثار خان کھوسہ فنگشنل لیگ لے رہنما حبیب اللہ خان و نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اسلم خان بلوچ۔

غلام محمد گولہ عبدالرسول بلوچ علی حسن کھوسہ پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سلمان خان کھوسہ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر خاوند بخش کھوسہ جنرل سیکریٹری محمد اسلم کھوسہ پٹ فیڈر تحرک کے رکن نصیب اللہ خان نے جلسہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ضلع صحبت پور میں کرپشن کا بازار لگا ہوا ہے ترقیاتی اسکیمات میں برائے نام کے کام ہوتے ہیں عوام کا سارا پیسہ کمیشن کی نظر ہو جاتا ہے ضلع بھر میں عوام کے لیئے بہتری کے لیئے کوئی کام نہیں ہوئے۔

ضلع میں ہسپتالوں میں کوئی سہولیات نہیں ڈاکٹرز اور ادویات کی بہت زیادہ کم ہے لوگ بنیادی ضروریات صاف پانی بجلی گیس سے محروم ہیں منتخب نمائندہ نے عوام کو مہنگائی کی دلدل کے سوا کچھ نہیں دیا ان کی اسکیمات بھی چند منظور نظر لوگوں تک محدود ہیں اسکیمات کا باقی پیسہ انتظامیہ افسر شاہی وٹھیکیداروں کی کمیشن میں تقسیم ہو جاتے ہیں انھوں نے کہا کہ منتخب نمائندہ نے ہمارے ووٹررز پر انتقامی کاروائیاں اب تک جاری ہیں۔

وہ مختلف طریقوں و جھوٹی ایف آئی آروں سے حراساں کرتے ییں انھوں نے حالیہ دنوں درگی سانحہ کی شدید الفاظوں میں مزمت کی جس میں پانچ افراد پر سر عام گولیاں برسائی گئیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاص کاروائی نہیں کی گئی انھوں نے مزید کہا کہ آج عوام کا جلسہ میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت و جزبہ دیکھ کر با خوبی اندازہ لگا جا سکتا ہے کہ عوام موجودہ منتخت نمائندوں سے تنگ و بے زار ہو چکے ہیں۔

عوام نے ان کے جھوٹے وعدوں کی پرکھ کر لی ہے اب عوام ان کے جھانسے میں آنے والی نہیں عوام نے پہلے بھی ان کرپٹ نمائندوں کو ووٹ نہیں کیئے انھوں نے دھاندلی سے اپنی جیت کی اب بھی انھیں عوام سے مایوسی ہی ملے گی۔