کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے یوم استغفار کے حوالے سے کہا ہے کہ مسلمان کی نظر ہر وقت اللہ کی رحمت پر ہوتی ہے ہم سب کو چاہئے کہ اللہ کا شکرادا کرنے کے ساتھ ساتھ استغفار کو بھی جاری رکھیں۔ انہوں نیجمعہ کا دن یو م استغفار خصوصاً اجتماعی طور پر منانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ علماء اور مشائخ دین نے عوام کو جہاں کرونا کے حوالے سے احتیاط برتنے کی تلقین کی ساتھ ساتھ خود بھی عمل پیرا نظر آئے۔
اور اس طرح ہم سب مل کر اس وباء کو شکست دینے میں بھی کامیاب ہونگے اور اللہ انکے رسول ﷺ کی تعلیمات کی طرف متوجہ ہونے سے جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ روحانی صحت سے بھی مستفید ہونگے انہوں نے عوام کو متوجہ کرتے ہوئے مزید کہاہے حکومت کی جار ی کردہ ہدایت پر عمل پیرا ہو کر اپنی حفاظت کریں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں کیونکہ حکومتی اقدامات اس وقت کامیاب ہوسکتے ہیں۔
او ر ان کے ثمرات اسی وقت حاصل کئے جاسکتے ہیں جب ہم مل کر اجتماعی طور پر ایک جان ہو کر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اگرکوئی عمل نہیں کررہا ہو تو اس کی رہنمائی کریں تاکہ وباء کو شکست دے کرترقی کا جوسفر رواں دواں ہے اسکو دوام دے سکیں۔