کوئٹہ: فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال (ٹی بی سینٹوریم) کے ملازمین نے مطالبات منوانے کے لئے احتجا ج کا سلسلہ شروع کر دیا ،ملاز مین نے ہسپتال کا مین گیٹ بند اور بروری روڈ بلاک کیا۔
اور ہسپتال میںاحتجاجی مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے کروونا کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس موقع پر فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال (ٹی بی سینٹوریم )ملازمین کے صدر عبدالسلام زہری ، پی ایم اے کے صدر عزیز بلوچ ، ینگ نرسرز کے عظیم اور فارماسسٹس ایکشن کمیٹی کے رہنمائوںکا کہنا تھا کہ آج کا احتجاج ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہیں ۔
جنہوںنے کورونا وبا کے دوران فرا ئض انجام دیتے ہو ئے جانوں کی قربانی دی ہم ان ملازمین جو کورونا کے باعث متاثر ہوئے کو بھی خراج تحسین پیش کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا عالمی وبا کے موقع پرحکومت نے طبی اور نیم طبی عملے کے لئے خصوصی الائونس کا اعلان کیا تھا۔
مگر اب تک ملا زمین اس سے محروم ہیں ہم ایک با ر پھر مذکو رہ الائونسز کی فوری ادائیگی کا مطا لبہ کر تے ہو ئے متنبہ کر تے ہیں کہ اگر ہما رے مطالبات پر توجہ نہیں دی گئی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جا ئے گا تاہم ایمرجنسی نوعیت کے کیسز کے لئے خدمات جا ری رکھیں جا ئیں گے ۔