|

وقتِ اشاعت :   December 5 – 2020

کوئٹہ: جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما سنیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ کا شو ختم ہونے والا ہے وہ دن دور نہیں جب قوم یوم نجات منائیگی ملک پر قابض حکومت نے ڈھائی سالہ دور اقتدار میں ملک کے تمام اداروں کو تباہ کیاناقص کارکردگی اور نااہلی پر سلیکٹڈ اور سلیکٹرز کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اتحاد ٹاون کراچی میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اتحاد ٹائون کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علما اسلام اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے دیگر رہنماں نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اسرائیل نواز حکمران ملک کی اسلامی تشخص کو مٹانے کے درپے ہیں ۔

آئین کے اسلامی دفعات بالخصوص تحفظ ختم نبوت قانون کو متنازع بنانے کیلئے حکومتی سرپرستی میں سازش ہو رہی ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ ملک میں اسلام مخالف کسی بیرونی ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام ؓ اور اصحاب رسول کی عصمت جان سے عزیز ہیں انکی توہین کسی صورت برداشت نہیں حکمران ان عناصر کی سرپرستی ترک کرے جو توہین رسالت اور توہین صحابہ کے مرتکب ہیں۔