|

وقتِ اشاعت :   December 5 – 2020

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کوئٹہ کے زیر اہتمام شہید چوک، کلی غلام محمد کیچی بیگ یونٹ اور دہوار کالونی کرانی روڈ یونٹ کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی جس میں ٹکری سبزل خان یونٹ سیکریٹری، محمد شریف ڈپٹی یونٹ سیکریٹری کیچی بیگ جب کہ حارث دہوار یونٹ سیکریٹری، غلام نبی دہوار ڈپٹی یونٹ سیکریٹری دہوار کالونی منتخب ہوئے ، یونٹ اجلاس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی۔

مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیرجان بلوچ، صوبائی جنرل سیکرٹری خیربخش بلوچ، ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی، صوبائی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار بلوچ، ضلع جنرل سیکرٹری ریاض زہری، ملک منظور شاہوانی، عارف دہوار، نصراللہ شاہوانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر عبدالعزیز کرد، یوسف عزیز مگسی، ملک عبدالرحیم خواجہ خیل دہوار، میر غوث بخش بزنجو، ملک فیض محمد یوسفزئی دہوار، ملک سعید دہوار و ان کے ساتھیوں کی سیاسی و قومی جدوجہد کی وجہ سے۔

آج ہم بلوچستان کے والی وارث ہیں، ہم اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چل کررہی موجودہ بلوچستان کے بااختیار وارث بن سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو اس وقت تعلیم اور ایک مضبوط قومی سیاسی جماعت ہی مسائل سے نکال سکتی ہیں ہمیں نیشنل پارٹی کو ایک مضبوط سیاسی جماعت بنانا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہمیں کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا بلکہ آج ہم جس بلوچستان کی بات کرتے ہے۔

یہ اکابرین کے جدوجہد کی مرہون منت ہے جنہوں نے اپنے زندگیوں کے 20،20 سال جیلوں اور سختیوں میں گزارے نیپ کی حکومت کے وقت یہاں ایک یونیورسٹی اور ایک میڈیکل کالج موجود تھا جسے نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں ڈاکٹر مالک بلوچ نے 6 نئے یونورسٹی اور 4 نئے میڈیکل کالج تحفے میں دئیے جس سے آج ہزاروں طالبعلم تعلیم کی پیاس بجھا رہے ہیں یہی فرق ہے۔

ایک قومی سیاسی جماعت کی سوچ اور فکر کی اسی سوچ اور فکر کو آگے بڑھاتے ہوئے نیشنل پارٹی نے پورے کوئٹہ میں تنظیم سازی جاری رکھی ہوئی ہے جو رواں ماہ تک جاری رہے گی۔