|

وقتِ اشاعت :   December 5 – 2020

کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر کا دورہ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر بلوچستان کا مدر ادارہ ہے جس نے لوکل، صوبائی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر فنکار، گلوکار، اینکر، رپورٹر اور میزبان پیدا کیے ہیں جو آجکل مختلف پرائیوٹ چینلز بڑے بڑے منصب پر فائزہے لیکن سہولیات کی عدم دستیابی اور چند دیگر وجوہات کی بناء مشکلات درپیش ہیں ۔

جس کیلئے کیلئے ہم سب نے مل کر ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا تاکہ پی ٹی وی جدید دور کے تقاضوں مطابق متعارف ہو اس موقع پر پی ٹی وی کے جنرل منیجر ایوب بابئی نے کوئٹہ سینٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کرویا اور تفصیلی بریفنگ دی پروڈیوسر، انجینیرز، اینکرز اور میزبانوں نے تفصیلی ملاقات کی اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا شکریہ ادا کیا کہ آج پہلی مرتبہ کسی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر کا دورہ کیا ہے۔

اور ہمیں فخرہے کہ قاسم خان سوری ایک مڈل کلاس کی ایک محنتی، قابل اور منجھے ہوئے سیاستدان بن کر ابھرے ہیں جس پر آج پورا بلوچستان فخر کرتا ہے قاسم خان سوری نے کہا کہ کوئٹہ سینٹر کے درپیش مسائل کے حل کے لیے بہت جلد میں نئے نو منتخب ایم ڈی پی ٹی وی نعیم بخاری سے ملاقات کرونگا۔

بعد ازاں قاسم خان سوری نے سابقہ ایم این اے قومی اسمبلی سید ناصر علی شاہ کے ظہرانہ میں پارٹی کے دیگر قیادت جنرل سیکریٹری باری بڑ یچ، دادو پانیزئی اور سٹی سیکریٹری اطلاعات اسرار کاکڑ کے ھمراہ شرکت کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔