|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2020

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی میر علی مدد جتک نے کہاہے کہ سلیکٹڈ سرکار اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفیٰ ہوجائیں ،نااہل وزیراعظم وماہر یوٹرن عمران خان کنٹینر دینے کی بجائے غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کرکے اپوزیشن کو جلسوں سے روکنے کی ناکام کوشش کررہی ہے ،عوام کے سمندر کے سامنے سلیکٹڈ ٹھک نہیں سکتی ،بلوچستان میں گیس پریشر کی کمی وبندش۔

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ و وولٹیج کمی کے مسئلے ، پینے کے صاف پانی کی قلت وشہریوں کو عدم فراہمی اور بدترین مہنگائی کی وجہ سے عوام نااہل حکمران سے تنگ آگئی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سندھ کلچر ڈے پر سندھی قوم کومبارکباد پیش کی اور کہاکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شہریوں کو گیس ، بجلی ، پانی تک میسر نہیں او ررہی سہی بدترین بیروزگاری میں مہنگائی نے پوری کردی ہے۔

کیونکہ کاروبار مکمل طور پر ختم ہوکر رہ گیا ہے اور مہنگائی کو قابو کرنے میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے حکومتی رٹ کو بحال کرنے میں ناکام سلیکٹڈ نمائندے صرف کرپشن وکمیشن میں لگے ہوئے ہیں اور انہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں کہ وہ کس اذیت ناک صورتحال ومشکلات سے دوچار ہے۔ نااہل اور سلیکٹڈ حکومت عوام کو انسانی زندگی کی بنیادی سہولیات میں ناکام ہوچکی ہے اپنی ناکامیوں پر اعتراف کرکے مستعفی ہوجائیں ۔

نااہل وزیراعظم وماہر یوٹرن عمران خان کنٹینر دینے کی بجائے غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کرکے اپوزیشن کو جلسوں سے روکنے کی ناکام کوشش کررہی ہے ،عوام کے سمندر کے سامنے سلیکٹڈ ٹھک نہیں سکتی ،انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کررہی ہے ،پی ڈی ایم عوام کی نجات دہندہ ثابت ہوگی ۔