|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2020

قلعہ سیف اللہ: پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ عام سے صوبائی امیر جے یوآئی ایم این اے مولانا عبدالواسع صوبائی صدر پشتونخوا میپ سنیٹر عثمان خان کاکڑ صوبائی جوائنٹ سیکرٹری اے این پی ہدایت اللہ کاکڑ پی پی پی کے ضلعی صدر محمد عمر کمال خان کاکڑ مسلم لیگ کے کلیم اللہ بی این پی کے کے عین الدین کاکڑ و دیگر نے خطاب کرے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو معاشی لحاظ سے تباہ کر دیا ہے۔

عوام کا کوئی پرسان حال نہیں غلط اور من پسند پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کے راستے پر گامزن ہے۔ملک ایک بار پھر آمریت مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عمران خان نے کرسی بچانے کے بلوچستان اور خیبر پشتونخوا کی حکومتیں پیش کیں اور مولانا فضل الرحمٰن کو ڈیرہ اسماعیل خان سیکامیاب کرانے کی پیش کش بھی کی جسے ہم نے جمہوریت اور عوام الناس کے خاطر ٹکرا دیا۔

اس لئے کہ ہم شفاف الیکشن اور حقیقی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ پی ڈی ایم حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے بن گئی ہے اور اپنے مقصد میں عنقریب کامیاب ہو کر دم لے گی۔جمہوری جماعتوں نے ماضی میں بھی جمہوریت اور عوام کے لئے قربانیاں دی تھیں۔ اور اب بھی جمہوریت کے لئے کوشاں اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لے تیار ہیں۔عمران خان عوام کاجمہوری اور منتخب نمائندہ نہیں بلکہ اسے ملک پر کچھ خاص مقاصد کے حصول کیلئے مسلط کیا گیا ہے۔

جسے جمہوری قوتیں کبھی تسلیم نہیں کر سکتی۔آئین میں صاف لکھا ہوا ہے کہ آئین توڑنے اور پامال کرنے والا اس ملک کا غدار ہے جس کی سزا موت ھے اور اسی آ?ین میں لکھا ہے کہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرسکتی۔ گزشتہ الیکشن فراڈ اورجعلی تھا جسے ملک کی بڑی جماعتوں نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔

کیونکہ انتخاب کا حق صرف عوام کو حاصل ہے نہ کہ دوسری قوتوں کو۔ پارلیمنٹ ملک میں طاقت کا سرچشمہ ہے پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں۔ پی ڈی ایم ملک میں آئٗین کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتی ہے۔