|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ممبرسنٹرل کمیٹی سابق ایم این اے میررئوف مینگل وسی سی ممبرچیئرمین جاویدبلوچ نے ایک تعزیتی بیان میں سردارشیربازخان مزاری کی وفات پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہاکہ ہے سردارشیربازخان مزاری قومی سیاست میں اہم مقام رکھتا تھاجس کی موت سے سیاست ایک بزرگ اورحصول پسندمدبرسیاسی رہنماء سے محروم ہواہے۔

جس نے اپنی کاآغاز ایوبی آمریت کیخلاف کیا اور73ء کی آئین میں اہم کرداراداکیا وہ نیپ کی سیاست سے بھی قربت رکھتے تھے وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیارکرکے اپنے حصول اورسیاست میں مصالحت کے سخت خلاف تھے انہوں جب محسوس کیاکہ سیاست میں مصالحت حددرجہ زیادہ شامل ہوچکی ہے جس کیانھوں نیسیاست سے دوری اختیارکی نواب بگٹی ک شہادت اوربلوچستان میں آپریشن سے آخردم تک دکھی اورافسردہ تھے۔

کیونکہ وہ قوموں کوان کی حقوق کی دسترس میں دیکھنے کاخواہش مندتھاموجودہ سیاست پرمصالحانہ غلبہ اورسازبازکوبطورقبضہ گری عوامی حقوق ورائے پرڈاکہ تصورکرتاتھاان کی وفات قومی سیاست اورایک باحصول باصلاحیت رہنماء کی حیثیت ناقابل تلافی نقصان ہے سردارشیربازجیسے زیرک سیاستدان شکل سے پیداہوتے ہیں جواپنی علم فراست سوچ بوجھ دوراندیشی قومی سوچ رکھنے کے باعث اعلی مقام رکھتے ہیں۔

ان کی قومی خدمات بطورقومی سیاستدان اوربلوچ سردارتاریخ کاحصہ رہیں گے بی این پی سردارشیربازخان مزاری کی وفات کوقومی نقصان قرار دیتی ہے اوران کی سیاسی وقومی خدمات کوقدرنگاہ سے دیکھتی ہے۔