خضدار: وڈھ سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن سیراج احمد کینسر کے سبب انتقال کر گئے تفصیلات کے مطابق ممتاز سماجی کارکن سیراج احمد گزشتہ ایک سال سے کینسر کے مرض کا مقابلہ کر رہا تھا مگر بلاآخیر وہ کینسر کے مرض کے ہاتھوں شکست کھا گئی اور ہفتہ اتوار کی درمیانی شب کراچی کے ایک مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے مرحوم سیراج احمد مینگل کو اتوارکے روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آباہی قبرستان وڈھ میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
تعزیت کا سلسلہ ان کے گھر ڈانسر وڈھ میں جاری ہے واضح رہے کہ گزشتہ پانچ سالوں سے ضلع خضدار کے مختلف علاقوں میں درجنوں افراد اس موضی مرض کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے ہیں اور اب میں ایک اعداد و شمار کے مطابق درجنوں افراد اس مرض کا شکار ہو کر زندگی کے لئے کینسر سے لڑ رہے ہیں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی اموات ہونے کے باوجود حکومتی سطح پر کبھی یہ جاننے کی کوشش نہیں کی گئی۔
کہ ضلع خضدار یا دیگر قریبی اضلاع میں کینسر کی بیماری کیوں اتنی تیزی پھیل رہی ہے خضدار کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کینسر کے مرض کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت فوری اقدامات اٹھائیں .