ڈیرہ مرادجمالی: ڈیرہ مرادجمالی میں نامعلوم مسلح افراد کا وکلاء چیمبر پراندھادھند فائرنگ وکیل جاں بحق جبکہ ساتھی زخمی حالت ہسپتال منتقل کردیاگیا گشتی ایگل اسکارڈ نے دوملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کرلیے تفصیلات کیمطابق ڈیرہ مرادجمالی پولیس تھانہ سٹی کی حدود ڈپٹی کمشنر کے دفتر اور پریس کلب کے ساتھ واقع اچانک نامعلوم مسلح افراد نے وکلاء چیمبر پر اندھادھندفائرنگ کردی۔
جس کے نتیجے میں ایڈوکیٹ اعجاز علی عمرانی جانبحق جبکہ سنیئرایڈوکیٹ برکت خاصخیلی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جس کو سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی منتقل کردیاگیا جب کہ فائرنگ کی آواز سنتے ہی ایگل اسکارڈ کے گشت پرمعمول پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے دوملزمان رحیم داد قیصر خان کوگرفتارکرکیا۔
سلحہ برآمد کرلیا سٹی پولیس نے ملزمان سے مزیدتفتیش کررہے ہیں جبکہ ایس ایس پی نصیر آباد عبدالحئی عامر بلوچ نے بروقت ملزمان کی گرفتاری پر پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔