|

وقتِ اشاعت :   December 7 – 2020

پنجگور: پنجگور ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی کا پروم بارڈر پرلیویز اہلکاروں کے ہاتھوں شہری پر تشدد کا سختی سے نوٹس واقعہ میں ملوث دو اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کا حکم جاری کردیا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ بیاں میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی نے عوامی شکایت اور سوشل میڈیا میں شہری پر تشدد کی وڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہونے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے دو لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ لیویز ملازمین عوام کے خادم ہیں جن کے زمہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہے کسی اہلکار کو یہ اجازت نہیں دینگے کہ وہ شہریوں پر تشدد کرے معطل اہلکاروں کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

انہوں نے شہریوں سے کہا کہ جب بھی کوئی اہلکار رشوت ستانی اور عوام کو ناجائز تنگ کرنے جیسے منفی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو وہ فورا اس کی نشاندہی کی جائے تاکہ ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لایا جاسکے ۔