گوادر: پی ڈی ایم اے بلوچستان کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ پلان کی تیاری کی حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر گوادر راجہ اطہر عباس کے زیر صدارت ایک روزہ ورکشاپ کاانعقاد کیا گیا ، ورکشاپ میں گوادر لسبیلہ کی ساحلی پٹی پرملٹی رسک خطرے کی تشخیص اور سائنٹیفک بنیادوں پر ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ پلان کی تیاری کے حوالے سے متعلقہ تمام اسٹک ہولڈر زشریک ہوئے۔
پی ڈی ایم اے نمائندے PDMRریحان نے ادارے کی سرگرمیوں کے بارے اورمائیکون انجینئرنگ کنسلٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر نوید عالم رسک اسسٹنٹ ماہر ڈاکٹر احمد علی نے جیالوجیکل انفارمیشن سسٹم کے تحت ڈیزاسٹررسک منیجمنٹ کی تیاری اورپراجیکٹ کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی ،لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے رسک مینجمنٹ پلان کی تیاری کے حوالے سے اپنی اپنی رائے اور تجاویز پیش کیں۔
اسسٹنٹ کمشنر گوادر راجہ اطہر عباس نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی مغربی ساحلی پٹی کیلئے سائیکلون ، خشک سالی اور سونامی جیسے قدرتی آفات سے نمٹنے اور ماہیگری کی صنعت سے وابستہ ماہیگروں کے تحفظ کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے گوادر ماسٹر پلان کی طرح یہا ں ساحلی پٹی کے کنارے آباد ساحلی۔
بستیوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل میں کسی بھی سونامی کی صورت میں رسک مینجمنٹ پلان کی مئوثر طریقے سے ایسی منصوبہ بندی کرنی ہوگی ،جوقدرتی آفت کی صورت میں کوسٹل ایریا کے لوگوں کی محفوظ زندگی کی ضمانت بن سکے ،اے سی گوادر نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ اسٹڈی پلان کی تیاری کے حوالے سے کنسلٹنٹ فرم اپنی ذمہ داریاں پی ڈی ایم اے کے تعاون سے خوش اسلوبی سے سرانجام دیگا ۔
اور ایسا پلان بناکر دیگگا جو دیگر اضلا ع کیلئے قدرتی آفات میں معاون ثابت ہو،ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے بلوچستان ریحان بلوچ نے شرکاء کو بریفنگ میں بتایا کہ حکومت بلوچستان نے ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ پلان کی اسٹڈی کیلئے ماہرین پر مشتمل فرم MICON Engineering consultants کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔
یہ فرم سائنٹیفک بنیادوں پر جدید تکینیک کا طریقہ کار ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ پلان کی تیاری میں اپنائیگی انھوںنے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کی خصوصی دلچسپی سے پی ڈی ایم اے نے محفوظ بلوچستان مینڈیٹ کے تحت لسبیلہ اور گوادر کی ساحلی پٹی کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر اس منصوبے کی منظوری دی ہے اورترجیحی بنیادوں پر اس پر کام کا آغاز کیا ہے ۔