|

وقتِ اشاعت :   December 7 – 2020

مستونگ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی کال پر مستونگ میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے زیر اہتمام احتجاجی شہر میں ریلی نکالی اورپریس کلب مستونگ کے سامنے احتجاجی جلسہ منعقد کیا۔

ریلی و جلسہ میں پی ڈی ایم کے ضلعی قائدین سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی پریس کلب کے سامنے منعقدہ احتجاجی جلسہ سے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا حافظ سعید الرحمان فاروقی، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی نزیر سرپرہ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی نزر جان ابابکی پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر محمد قاسم علیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ عوام کی حق حکمرانی۔

ملک میں سول بالادستی ووٹ کی تقدس حقیقی جمہوریت کی بحالی اور ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لیے عملی میدان میں موجودہ نااہل حکومت سے نجات دلانے کیلئے بر سر پیکارہیں۔انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے تحریک عوام کی طاقت سے اب ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔گجرانوالہ کراچی کوئٹہ ملتان پشاور کی کامیاب اور تاریخی جلسوں کے اب 13 دسمبر کو لاہور کی ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اور فیصلہ کن جلسہ ہوگا۔

جو 22 کروڑ عوام کو کٹپتلی اور مسلط کر دہ حکمرانوں سے نجات دہندہ ثابت ہوگا۔انھوں نے کہا کہ2018 کے عام انتخابات میں سلیکٹروں نے عوام کی رائے شماری پر ڈاکہ ڈال کر حقیقی سیاسی جماعتوں کو دیوار سے لگا کر کرپٹ نا اہل اور عوام دشمن جماعت کو مسلط کر کے ملک کو تبائی و بربادی کی طرف دھکیل دیا ہے۔۔اب ملک اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ اب نہ سلیکٹڈ اور نہ ہی سلیکٹروں کے ساتھ آگئے بڑھ رہی ہے۔

کٹپتلی حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کرپشن لاقانونیت اور بیڈگورننس کے سوائے کچھ نہیں دیا ہے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ایک سلیکٹڈ اور نااہل حکومت ہے ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔

آج پورے ملک میں احتجاجی جلسہ عام اور مظاہرے ہورہے ہے ملک کی حقیقی جمہوریت پسند جماعتوں کی اتحاد پی ڈی ایم اس کرپٹ حکومت کی خاتمے کیلئے جو تحریک شروع کی ہے انشاء اللہ یہ تحریک اس مسلط شدہ حکومت کی خاتمے تک جاری رہیگی۔