کوئٹہ:پٹ فیڈر کینال ا یکسٹینشن پروجیکٹ میں59 کروڑ روپے کی کرپشن کا انکشاف ، ، نیب بلوچستان نے پروجیکٹ ڈائریکٹر ، فرم کنسلٹنٹ سمیت16 افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا قومی ا حتساب بیورو بلوچستان نے پٹ فیڈر کینال ا یکسٹینشن پروجیکٹ میں 59 کروڑ روپےسے زائد کی کرپشن کی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ آبپاشی بلوچستان ، شیر زمان، نیشنل ڈویلپمنٹ کنسٹر کشن فرم کے کنسلٹنٹ محمد فاروق سمیت 16افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کو ئٹہ میں دائر کردیا ہے
نیب کو پٹ فیڈر کینال ا یکسٹینشن پروجیکٹ کی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر شیر زمان نے نیشنل ڈویلپمنٹ کنسٹرکثن فرم کے کنسلٹنٹ محمد فاروق ، ٹھیکدار عبدالغفار و دیگر کی ملی بھگت مختلف منصوبوں کیلئے مختص فنڈز من پسند ٹھیکیدار کو منتقل کرتے ہوئے اضافی ادائیگیاں کی گئیں جس سے قومی خزانے کو59 کروڑ روپے سے ذا ئد کا نقصان پہنچا نیب نے تحقیقات مکمل کرکے پروجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ آبپاشی بلوچستان ، ، نیشنل ڈویلپمنٹ کنسٹرکثن فرم کے کنسلٹنٹ اور ٹھیکیدار سمیت 16افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا ہے۔