کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ بزرگ بلوچ سیاسی رہنماء سردارشیرباز مزاری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردارشیرباز مزاری ایک بڑے اعلیٰ کردار کے قدر آور اور سنجیدہ ،بے باک ، پرخلوص اور سیاسی شخصیت وبزرگ بلوچ رہنماء تھی جن کی رحلت سے ملک ایک مخلص اور سلجھے ہوئے بااصول شخصیت سے محروم ہوگیا ہے۔
ان کی رحلت سے پیدا ہونے والی خلاء مدتوں پر نہیںہوسکتی۔ انہوں نے ملک میں آئین کے تحفظ ، جمہوریت کی بقاء اور قوموںکے حقوق کے لئے جو کردار ادا کیا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔ ان کی خدمات کو مشعل راہ بنا کر ہی آج کے مشکل دور سے نجات حاصل کی جاتی ہے ۔ انہوںنے سردار شیرباز مزاری نے پوری زندگی ملک میں آئین ، قانون اور جمہوریت کے لئے جدوجہد کرتے رہے۔
اور اس مقصد کے لئے زندگی کے آخری لمحے تک کبھی اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹے اس راہ میں انتہائی کٹھن راستوں اور سخت کا حالات کا سامنا کیا اور اپنی ذاتی خواہشات و مفادات کو بالائے طاق رکھ کر وطن ، قوم اور آنے والی نسل کے لئے جدوجہد کرتے رہے مگر کبھی بھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ کیا اور نہ ہی آئین پر کوئی آنچ آنے دی ۔ انہوںنے کہاکہ سردار شیر باز مزاری نے اگرچہ زندگی کے آخری حصے میں کنارہ کشی اختیار کرکے خاموش ہوگئے تھے۔
مگر کبھی بھی آئین ، جمہوریت ، قومی کی حقوق و اختیارات پر سودے بازی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مخلص ، سچے اور قوم کی بقاء کے لئے زندگی وقف کرنے والے لوگ انتہائی کم پیداہوتے ہیںیہی وجہ ہے کہ آج ملک کی تمام اقوام سے تعلق رکھنے والے اکابرین اور سیاسی سمیت تمام محکوم اقوام ان کی تعریفیں کررہی ہیں ۔
انہوں نے سردارشیرباز مزاری کو ان کے سیاسی ، سماجی ، فلاحی خدمات پر زبردست الفاظ میںخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔