خضدار: حالیہ لیویز بھرتیوں کے خلاف خضدار سے سے لانگ کوئٹہ لانگ مارچ کرنے والے نوجوان اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں تاہم نوجواں کا کہنا ہے ہمیں سیکیورٹی نہیں دی جاری ہے۔
اس سے قبل خضدار لیویز انتظامیہ نے سیکیورٹی نہیں اور جب سوراب کے حدود میں داخل ہوئے ہیں سوراب انتظامیہ کی جانب ہمیں کوئی سیکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی ہے پیدل لانگ مارچ کرنے والے نوجوان سمیع اللہ نوتانی کا کہنا ہے رات کے وقت بھی سفر کررہے ہیں اگر اس دوران کوئی واقعہ پیش ہوا تو اس کی زمہ داری خضدار اور سوراب انتظامیہ ہوگا یاد رہے کہ خضدار لیویز میں حالیہ بھرتیوں کے خلاف 15رکنی ٹیم خضدار سے کوئٹہ مارچ کررہے ہیں ان نوجوانوں کا کہنا کہ لیویز بھرتیوں میں میرٹ یکسر نظر انداز کیا گیا ہے ۔
جو نوجوان لڑکے رننگ ودیگر پریکٹیکلی وتحریری امتحان میں پوزیشن ہولڈر ہیں ان میں سے ایک کا نام بھی لسٹ میں موجود نہیں ہے لانگ مارچ کا پہلا پڑائو باغبانہ ڈالا گیا جبکہ منگل کے دن باغبانہ سے سفر جاری رکھا اور دوسرے دن رات کا پڑائو سوراب شہر کے قریب ڈالا گیا۔