کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی خطرناک ہے اس کو نظر انداز نہیں بلکہ انتہائی سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔ایس او پیز کو نظر انداز کرنا کسی بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے یہ بات انہوں نے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہی۔انھوں نے کہا کرونا وائرس سے بہتر انداز میں نمٹنے کیلئے عوام ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔
صوبائی حکومت ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام اس کو معمولی نہ سمجھیں کیوں کہ دوسری لہر پہلے کی نسبت زیادہ خطرناک ہے۔کرونا وائرس سے بچنے کے یے عوام محکمہ صحت کے وضح کردہ تمام احتیاطی تدابیر بشمول سماجی دوری،فیس ماسک کو ہر صورت اپنائیں۔ انھوں نے کہا کہ بازاروں، شاپنگ مال، شادی ہالوں اور عوامی مقامات پر کرونا ایس او پیز پر ستخی سے عملدرآمد کرائیں گے۔
ان ایس او پیز کو نظر انداز کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے کیونکہ تھوڑی سی کوتاہی اور غفلت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔اس ضمن میں معاشرے کے تمام باشعور طبقات کے تعاون کی ضرورت ہیں۔