|

وقتِ اشاعت :   December 8 – 2020

مستونگ: مستونگ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں تین افراد جاںبحق دو زخمی۔تفصیلات کے مطابق سموار اور منگل کی درمیانی شب ولی خان تھانہ کے قریب جنگل کراس کے مقام پر ایرانی تیل سے لوڈ زمباد گاڑی الٹنے گاڑی میں آگ لگ گئی آگ لگنے سے گاڑی میں ایک شخص جھلس کر جاںبحق۔

اور ایک شدید زخمی ہوا فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجائی درین اثناء گزشتہ روز صبح قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے مرسل کے مقام پر ایرانی تیل سے لوڈ دس ویلر ٹرک الٹ گیا۔

حادثے میں دو افراد حکمت اللہ،اور محمداسماعیل موقع پر جاںحق اور جان محمد نامی ایک شخص زخمی ہوا لاش اور زخمی کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا۔