کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر ورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ انصارالاسلام جے یو آئی کی ذیلی تنظیم جو جماعت کے جلسوں و جلوسوں میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دیتی ہے،وفاقی حکومت کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے مسئلے جتھوں سے متعلق مراسلہ جاری کرنا بدنیتی پر مبنی عمل ہے ،جمعیت علماء اسلام اور اس کی ذیلی تنظیمیں پرامن ہے ،بوکھلاہٹ کاشکار سلیکٹڈ سرکار سے پی ڈی ایم کے کامیاب جلسے ہضم نہیں ہورہے۔
مہنگائی، بے روزگاری کو ختم اور معیشت کوبہتر کرنے والی جھوٹی حکومت اپنے وعدوں کی تکمیل یقینی بنائیں ،پی ڈی ایم اپنے منزل کی طرف رواں دواں ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز وفاقی وزارت داخلہ کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے مسئلے جتھوں سے متعلق مراسلے پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔مولاناعبدالواسع نے کہاکہ انصارالاسلام جے یو آئی کی ذیلی تنظیم ہے جو جماعت کے جلسوں و جلوسوں میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دیتی ہے۔
رضاکار الیکشن کمیشن سے رجسٹرڈ ہیں، اس پر کبھی اعتراض نہیں کیا،انصار الا سلام کے لاکھوں رضاکاروں نے لاکھوں کے مجموعہ کے سیکورٹی انتظامات سنبھال رکھے ہیں جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ پرامن رہنے کا ثبوت دیا ہے اور اس کی تازہ مثال آزادی مارچ سمیت جمعیت علماء اسلام کے سینکڑوں جلسے جس میں ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں لاکھوں نے شرکت کی ، انہوں نے کہاکہ عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے چھوڑ نے اور روزگاری کاجھوٹا وعدہ کرکے بے روزگاری۔
بڑھانے والی سرکار پہلے اپنے سبز باغ کے وعدے تو وفا کرے ،انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام اور اس کی ذیلی تنظیمیں پرامن ہے وفاقی حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ،پاکستان جمہوری تحریک میں شامل جماعتیں حکومت کے کسی سیاسی دبائو میں نہیں آئے گی ،لاہور کا جلسہ ہر صورت ہوگا ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کے استعمال سے حقیقی سیاسی جماعتیں زیرعتاب نہیں لایاجاسکتا۔