جعفر آباد: بلوچ یکجہتی کمیٹی نصیرآباد کے زیراہتمام گزشتہ روز جھٹ پٹ میں خواتین کو حقوق کی فراہمی کیلئے مظاہرہ کیاگیا جس میں حمیدہ نور، ظہیر بلوچ،نورمیمن،حکیم بلوچ، مدیحہ نور، نادیہ، عاصمہ دیگر کثیرتعداد میں لوگوں نے شرکت کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حمیدہ نور نے کہا کہ خواتین کو برابری کے حقوق کی فراہمی ناگزیر ہوچکی ہے
سرکاری ونیم سرکاری اداروں میں کوٹہ کی بحالی، بے آسرا و بے سہارا خواتین کے لئے شیلٹر ہوم و دارالامان کا قیام ، خواتین پر گھریلو تشدد اور سیاہ کاری و کاروکاری کے نام پر انہیں قتل کرنے کیخلاف عملی اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ بچوں کو سکول نصاب کے ذریعے روز مرہ زندگی کی بنیادی مہارتوں پر مبنی تعلیم دی جائے اور خواتین کے ثانوی تعلیم حاصل کرنے کے حق پر عملدرآمد کروایاجائے
جوکہ ریاستی ذمہ داریوں کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن میں سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام عمل میں لایاجائے تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں علاقے کی لڑکیاں اعلیٰ تعلیم سے مستفید ہوسکیں انہوںنے مطالبہ کیا ہے کہ کم عمر ی کی شادیوں کو روک تھام کیلئے قانون سازی سخت کی جائے اور اوستہ محمد میں گرلز کالج کی بلڈنگ تعمیر کی جائے۔