کوئٹہ: پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ایک نمائندہ وفد نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جامعہ کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر سعود تاج ، ڈاکٹر وحید نور ، رجسٹرار ولی الرحمان ، بلوچستان کے صوبائی محکمہ آ ئی ٹی کے ڈائریکٹر جاویداحمد اور دیگر موجود تھے۔ اور اس حوالے سے باقاعدہ طور پر ایک ایگریمنٹ پر دستخط کئے گئے۔
ایگریمنٹ پر جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر شفیق الرحمان اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بور ڈ کے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے محمد ممنون حمید اور ذولفقار جہانگیر نے دستخط کئے ۔ایگرمنٹ کے تحت پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ٹریننگ اور ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔ اور نیشنل فریلینس پروگرام کے تحت امیدواروں کا چنائو کریں گے۔اور اس حوالے سے جامعہ بلوچستان اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے۔
50طلبہ کے لئے کمپیوٹر لیب کی فراہمی کو ممکن بنائیں گے۔اور ایک دوسرے کے تعاون سے ٹریننگ پروگرام کو یقینی بنائیں گے۔اور آئی ٹی شعبہ کو محکمہ جات کی ترقی کے لئے بروء کار لایا جائے گا۔اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے زرائع کو بروء کار لاتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے حصول اور ترقی کی راہ کو ہموار کیا جاسکتا ہے ۔ جہاں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی نے فاصلوں کو محدود کردیا ہے ۔
دوسرے جانب تعلیمی ، تحقیقی زرائع کے تبادلوں کو آسان بنا دیا ہے ۔ اور یقیناََ موجودہ ایگریمنٹ سے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ اور کارآمد انسانی وسائل کے پیداوار میں اضافہ کرنے سمیت صوبائی محکمہ جات میں بہتری لائی جاسکتی ہے ۔اور اس پروگرام کے تحت صوبے کے طلباء و طالبات کو آئی ٹی شعبہ میں اعلیٰ تعلیم اور تربیت کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔ جامعہ کے شعبہ آئی ٹی ترقی کی جانب گامزن ہے ۔
اساتذہ اورطلبہ مختلف منصوبوں میں صوبے کے محکمہ جات کے ساتھ مشترکہ طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اور جدید دور کا بھی تقاضہ یہی ہے کہ ہمیںبھی اپنے ملک اور صوبے کو ترقی سے ہمکنار کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہوگا۔
جو ہر شعبہ کی ضرورت بن چکی ہے ۔ بعدازاں جامعہ کے وائس چانسلر سے ایک اعلیٰ تعلیمی وفد نے ملاقات کی۔ اور تعلیمی تحقیقی سرگرمیوں سمیت مستقبل میں مشترکہ طور پر تربیتی ، تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے سمیت ایک دوسرے سے تعاون و اشتراک عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے جامعہ کے تعلیمی خدمات کو سرہاتے ہوئے مستقبل میں مشترکہ طور پر تعلیمی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے اور تعاون کا یقین دلایا۔