|

وقتِ اشاعت :   December 9 – 2020

دکی: بلو چستان کے ضلع دکی میں چھا پے کے دوران فائرنگ سے پو لیس اہلکا ر جاں بحق ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے کلی سگھرایک گھر پر چھا پے کے دوران پو لیس کے ساتھ فا ئرنگ کے تبا دلے میںپولیس اہلکار محمد اشرف ترین سرپر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

جسے سی ایم ایچ لورالائی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔لورالائی پولیس کے مطابق ملزم محمود پولیس کو بھتہ اور قتل کے دو ایف ائی آر میں مطلوب تھاتاہم گائوں کے رہائشیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس فائرنگ سے خالد نامی شخص بھی زخمی ہوگیا ہے چھاپے کے دوران مطلوب اشتہاری ملزم محمود فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔