|

وقتِ اشاعت :   December 9 – 2020

کوئٹہ: جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنما و سابق سنیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکمران کنٹینر دینے کی بجائے دھمکیاں دے رہے ہیں سلیکٹڈ حکومت کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے مینار پاکستان لاہور میں جلسہ کرکے رہیں گے 13دسمبر کا جلسہ نااہل حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علمااسلام کے رہنمائوں پر مشتمل مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ بڑکوں کے ہیرو اور کارکردگی کے زیرو حکمران اپوزیشن کو دھمکیاں دینے اور پریشرائیز کرنے کی بجائے کارکردگی پر توجہ دیں ان کے ناقص طرز حکمرانی کی وجہ سے ملک مسائل کا شکار بنا مہنگائی اور بے روزگاری کے طوفان نے غریب کو نان شبینہ کا محتاج بنایاانہوں نے کہا کہ دائیں بائیں کرپٹ ٹولہ بٹھا کر کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگانا دوغلاپن اور منافقت ہیں۔

قوم کو دھوکہ دینے والے نا اہل حکمرانوں کو عوام کھبی معاف نہیں کرے گی انہوں نے کہاکہ کنٹینر دینے کا وعدہ کرنے والا اب عوامی دبائو کو برداشت نہ کرسکا ہمیں ان کے کنٹینر کی کوئی ضرورت نہیں۔ نے کہا ہے کہ حکمران کنٹینر دینے کی بجائے دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

سلیکٹڈ حکومت کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے مینار پاکستان لاہور میں جلسہ کرکے رہیں گے 13دسمبر کا جلسہ نااہل حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ۔