گو ادر: گوادر ڈے کی62ویں جشن کی تقریبات کا پروقار آغاز پاک نیوی کی جانب سے کوہ باتیل میں پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا، پرچم کشائی کی تقریب میں وائس ایڈمرل ہلال امتیاز ( ملٹری )زاہد الیاس ریئرایڈمرل کمانڈرویسٹ جواد احمد ،پاک فوج کے میجرجنرل محمد عامر نجم اعلی فوجی وسول افسران شریک ہوئے ، سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان نیوی کی جانب سے گوادرڈے کی مناسبت سے میرین ڈرائیوکے مقام پر پدی زر کے ساحل پر شاندار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں پاک نیوی کے وائس ایڈمرل زاہد الیاس اور ریئرایڈمرل کمانڈر ویسٹ جواد احمد اور پاک نیوی کے افسران گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شاہ زیب کاکڑ ، جی ڈی اے افسران بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سابق نگران صوبائی وزیر میر نوید کلمتی سماجی رہنما میر ارشد کلمتی چیئرمین نیشنل پیس کونسل گوادر حاجی عبدالباسط ، فش انڈسٹری گوادر کے مقامی بزنس مین حاجی عبدالقیوم چیف افسر میونسپل کمیٹی گوادر ایاز کے۔
علاوہ علاقہ عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ، پاک نیوی کے کمانڈوز نے ہور کرافٹ کے ذریعے سمندری مشقوں اورہیلی کاپٹروں کے ذریعے زمینی وفضائی ریسکیو آپریشن کے بہترین پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرکے شہریوں کے دل جیت لئے ، گوادر ڈے کی تقریبات کے موقع پر ساحل سمندر پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا اور پدی زر کی ساحلی پٹی پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار سے جشن کا سماں بندھ گیا ہے۔
پاک نیوی کے وائس ایڈمرل زاہد الیاس کی جانب سے گوادر ڈے کی ویں تقریبات کے موقع پرکشتی مقابلوں میں حصہ لینے والے ماہیگیروں میں کیش انعامات بھی تقسیم کیں ،پا ک نیوی کے وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے گوادر ڈے کی تقریبات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے پر مقامی کمیونٹی ماہیگیر نمائندوں اور شہریوں کے جذبوں اور حوصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک نیوی ملک کی دفاع کے ساتھ زمانہ امن میں بھی کوسٹل ایریا کی۔
ترقی وخوشحالی اور علاقے کے لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے ہمہ وقت پرعزم اور کوشاں ہے واضح رہے کہ 1958میں گوادر سلطنت عمان سے پاکستان میں شامل ہوا ، اورگوادر میں پہلی بار پاکستان کا قومی پرچم لہرانے کا اعزاز بھی پاک نیوی بحریہ کی پلاٹون کوحاصل ہے 8دسمبر کے دن کو گوادر ڈے کے طورپر ہر سال پاک نیوی اور شہریوں کی جانب سے قومی تہوار کی طرز پر جشن کے طورپر منایا جاتاہے۔