|

وقتِ اشاعت :   December 9 – 2020

کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے حکو مت کا کام عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرناہے ، ادارے بنانا آسان ہے لیکن اصل مقصد انکی کارکردگی سے عوام کو فائدہ پہنچانا ہے ریسکیو 1122صوبے کا اہم ادارہ ہے اسے مزید فعال کرنے کے لئے۔

وزیراعلیٰ جام کمال خان سے بات کرونگا، یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ میں ریسکیو سینٹر 1122کے د ورے کے موقع پر پی پی ایچ آئی کے چیف ایگریکٹو عزیز جمالی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کو پی پی ایچ آئی کے چیف ایگزیکٹو عزیز جمالی نے پی پی ایچ آئی کے بارے میں بریفنگ دی اس موقع پر ریسکیو 1122کے عملے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے عملی مشق کا مظاہر ہ بھی کیا۔

اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ1122 کے عملے نے کورونا وائرس کے دوران جس جانفشانی سے خدمات سرانجام دی ہیں وہ قابل تحسین ہیں ایک انسان کی زندگی بچانا پوری انسانیت کی زندگی بچانے کے مترادف ہے 1122کے عملے نے ٹریفک حادثات میں بروقت طبی امداد فراہم کرکے اب تک سینکڑوں جانوں کو بچایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 1122کے بننے سے صوبے کے لوگوں کو بہت فائدہ ہواہے۔

ادارے نے کم عرصہ میں بہتر کارکردگی مظاہرہ کیاہے حکومت کا کام عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرناہے ادارے بنانا مقصد نہیں بلکہ انکو بہتر انداز میں چلاناہوناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر کو مطلوبہ تمام سہولیات فراہم کرنے کے حکومت تعاون کرے گی وزیراعلی سے 1122 کو جدید طرز پرمزید فعال کرنے کے لئے بات کرونگا۔